غزہ میں عمارتوں کے ملبے پر نماز عید ادا

فلسطین میں کئی مہینوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے باوجود بھی آج عیدالاضحٰی منائی جا رہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کو نمازِ عید کی ادائیگی سے روکنے کے لیے ان کے مسجدِ اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے سیکیورٹی کے نام پر فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا اور نماز کی ادائیگی کے لیے آئے فلسطینیوں پر حملہ بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہونے والی الرحمہ مسجد کے ملبے پر عید کی نماز ادا کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں