“غزہ کو جنگ جیتنی ہو گی”،نوبیل جیتنے کے بعد توشییوکی میماکی کا روتے ہوئے پیغام

جاپان کے نوبیل امن انعام یافتہ توشییوکی میماکی کا کہنا ہے کہ غزہ کو جنگ جیتنی ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کی جانب سے اینٹی نیوکلئیر مہم چلانے والے معروف توشییوکی میماکی نے نوبیل انعام اپنے نام کیا ہے۔

نوبیل انعام اپنے نام کرنے کے بعد توشییوکی میماکی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔اشک بار آنکھوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ غزہ و اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے کام کرنے والوں کے بجائے یہ ایوارڈ میں نے جیتا۔

ان کا کہنا ہے کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ امن نوبیل انعام کے لیے نیہون ہیڈانکیو کو منتخب کیا جائے گا، میں نے سوچا تھا کہ غزہ میں امن کے لیے سخت جدوجہد کرنے والے اس کے مستحق ہوں گے۔نوبیل امن انعام یافتہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کی خون آلودہ تصاویر دیکھ کر جاپان کے 80 سال پرانے منظرکی یادیں تازہ ہو گئیں، جب ایٹمی حملے میں بچوں سے ان کے والدین کو چھین لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں