فتح سے سرشار افغان کرکٹرز کو ناچ گانے کے بعد کچن سنبھالنا پڑا

افغان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کوہراکر خوب جشن منایا لیکن اس کے بعد کھلاڑیوں کو کچن بھی سنبھالنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز میں افغان کھلاڑی اپنا کھانا خود بنارہے ہیں۔ انہیں بارباڈوس میں حلال گوشت کی عدم دستیابی کے باعث اپنے لیے کھانے کا انتظام خود کرنا پڑ رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جزیروں میں حلال گوشت دستیاب ہے، لیکن اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ تمام ہوٹلوں کے مینیو میں حلال گوشت موجود ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں