فتنہ الخوارج کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج پر حملے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری

اسلام آباد : فتنہ الخوارج کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج پر حملے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

جس میں نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج میں دہشت گردی کرسکتی ہے۔الرٹ میں کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں ، دہشت گردبڑے شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

یاد رہے پی ٹی آئی نے چوبیس نومبرکی احتجاج کی کال واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کے پی میں مختلف اضلاع سے احتجاجی جلوس صبح دس بجے اسلام آباد کیلئےنکلنا شروع ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پورے صوبے کےقافلوں کی مانیٹرنگ کریں گے، وہ کسی بھی وقت کسی بھی قافلے کو لیڈ کرسکیں گے، کارکنوں کی بڑی تعداد وزیراعلیٰ کے ساتھ ہوگی۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نہ کسی قافلے میں شریک ہونگی نہ کسی جلوس میں ان کاکوئی کردار ہوگا تاہم چیف سیکرٹری اور آئی جی کے لکھے گئےخطوط کا ریلیوں پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں