فرانس میں توہین مذہب پر ٹیچر کے قتل کا کیس میں مرکزی ملزم کے دو ساتھیوں کو 16 سال قید کی سزا سنادی گئی۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹیچر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے جرم میں فرانسیسی عدالت نے 8 افراد کو ایک سے 16 سال تک قید کی سزا سنائی۔
ٹیچر سیموئل پیٹی کو اکتوبر 2020 میں 18 سال کے حملہ آور نے اسکول کے باہر قتل کر دیا تھا، پولیس نے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔جھوٹےالزامات کے تحت ٹیچر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر طالب علم کے والد کو 13 سال جب کہ مقامی تنظیم کے رہنما کو بھی لوگوں کو اشتعال دلانے پر 15 سال قید کی سزا سنادی گئی۔