سخت سردی میں فرانس سے برطانیہ آنے کی کوشش میں کئی تارکین وطن ڈوب گئے

فرانس سے سمندر کے راستے برطانیہ آنے کی کوشش کرنے والے کئی تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے، فرانسیسی وزیر نے خوفناک سانحہ قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 علیحدہ واقعات میں کم از کم 4 تارکین ہلاک ہوئے ہیں، جن میں بچہ بھی شامل ہے۔فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق یہ خوفناک سانحہ ہے، ہلاک افراد کا خون انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں پر ہے۔
سخت سردی میں فرانس سے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ جانے والے پانچ تارکین وطن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چار تارکین وطن راتوں رات مرگئے، جب کہ پانچویں کی لاش بعد میں ساحل سمندر سے ملی۔‎‎فرانس میں حکام نے کہا ہے کہ سخت سردی میں شمالی فرانس سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کے دوران پانچ تارکین وطن جان سے گئے ، جبکہ چھٹے کی حالت نازک ہے۔فرانسیسی میری ٹائم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیس سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔نئے سال میں انگلش چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی پہلی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔میری ٹائم حکام کے مطابق دو ہزار تئیس میں بارہ تارکین وطن چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں