ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی فلم ڈائریکٹر، مصنفہ، فلم پروڈیوسر، اداکارہ و کوریوگرافر اور یوٹیوبر فرح خان نے اپنے کک (باورچی) دلیپ کے بچوں کو انگلش میڈیم اسکول میں داخل کروایا ہے۔
فرح کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ یہ بھی گھروں میں کام کریں۔ بتایا جاتا ہے کہ فرح خان باورچی دلیپ کی مدد کیلئےاس کے بچوں کی انگلش اسکول میں تعلیمی فیس اور کولینیری ڈپلوما کے اخراجات برداشت کرتی ہیں۔
60 سالہ فرح خان نے اپنی وسیع القلبی کا ثبوت پیش کیا اور اپنے کک دلیپ کے بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے انھیں انگلش اسکول میں داخل کروادیا۔ حال ہی میں دل کو چھولینے والی ایک گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی کہ یہ بچے گھروں میں کام کریں، اس لیے وہ دلیپ کی مدد کیلئے اسکے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھاتی ہیں تاکہ وہ اپنا مستقبل بہتر بناسکیں۔
انھوں نے بتایا کہ ایک بچے کو انگلش اسکول میں اور دوسرے کو کولینیری آرٹ میں ڈپلوما کرایا ہے تاکہ یہ لوگ گھروں میں کام نہ کریں بلکہ کسی اچھے ریسٹورنٹ یا بڑے ہوٹل میں ملازمت کریں۔

