فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ: فرانس سمیت یورپ بھر میں شدید احتجاج

پیرس(نامہ نگار)غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئےجانیوالے فریڈم فوٹیلا کو اسرائیل کی فوج کی طرف سے غیر قانونی طور پر بین الاقوامی پانیوں میں روکنے اور اس میں سوار فرانس ، سویڈن ، اسپین ،جرمنی ، نیدرلینڈ ، برازیل فلسطین ، ترکی ، کے بارہ شہریوں کو گرفتار کرنے کے خلاف فرانس بھر میں مظاہرے کئے گئے .

فریڈم فوٹیلا میں یورپی یونین کی ممبر فرانسیسی نژاد فلسطینی ریما مبارک بھی شامل ہیں دارالحکومت پیرس کے ریپبلک چوک میں ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی. مظاہرے میں فرانسیسی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے سینئیر راہنماؤں ، سابق صدارتی امیدوار جان لُک میلانشو، ارکان پارلیمنٹ ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے ارکان اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی.

مظاہرین نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل اور فرانسیسی صدر کے خلاف سخت نعرے بازی کی .پیرس کی فضائیں ہم سب غزہ کے بچے ہیں ،پیرس غزہ کے ساتھ ہے ،اسرائیل قاتل ہے اور میکروں اس کا ساتھی ہے ، فلسطین فلسطینیوں کا ہے ، اسرائیل غاصب ہے کے نعروں سے گونجتی رہیں.مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی .

اپنا تبصرہ لکھیں