ہیوستن (بین الاقوامی میڈیا) امریکا میں رگبی کے کھلاڑی عزیز الشائر پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والی فلسطینی بچی ہند رجب کے نام کا اسٹیکر چہرے پر لگانے پر 11 ہزار ڈالر جرمانہ کردیا گیا۔
عزیز الشائر نے یہ اسٹیکر ہیوسٹن ٹیکسانز اور بفیلو بلز کے میچ کے دوران اپنے چہرے پر لگایا تھا۔
عزیز الشائر کو گزشتہ سیزن میں بھی فلسطین کی حمایت میں ’’نسل کشی بند کرو‘‘ کا اسٹیکر لگانے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔
فلسطینی بچی ہند رجب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئی تھی۔ فائرنگ کے دوران گاڑی میں پھنسنے والی ہند رجب کی امداد کیلئے ریسکیو اداروں سے کی جانے والی فون کال بھی منظر عام پر آئی تھی۔

