ذرائع کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع اپنی گالف کورس کے قریب اتوار کے روز فائرنگ کے متعدد واقعات کے بعد محفوظ ہیں۔
ذرائع کے مطابق، گولیاں گالف کورس کی باڑ کے باہر سے چلائی گئیں۔ ٹرمپ کی مہم ٹیم نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ اپنے قریب فائرنگ کے بعد محفوظ ہیں لیکن کوئی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔سیکریٹ سروس نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جو دوپہر 2 بجے سے کچھ پہلے پیش آیا۔
ٹرمپ کے بیٹے، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، نے ایک پوسٹ میں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جھاڑیوں میں ایک AK-47 خودکار ہتھیار دریافت کیا گیا ہے اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ٹرمپ کیمپین کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں “خوشی ہے کہ ٹرمپ محفوظ ہیں”۔