فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہونا چاہیے: بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی نے سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمیدکےخلاف ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوناچاہیے.بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فیض حمید اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ نہیں، اسی لیےاوپن ٹرائل کا کہہ رہاہوں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سےبڑی جماعت کےسربراہ پرالزام کامعاملہ ہے، کمرہ عدالت میں میڈیاکےنمائندوں کوآنےکی اجازت دی جائے، بڑی بڑی باتیں سامنےآئیں گی نئی چیزیں پتہ لگیں گی کیاہواکیاہورہاہے۔بانی تحریک انصاف نے بتایا کہ مجھےپتہ ہےمیری گرفتاری کاآرڈرکس نےدیا، میرافیض حمیدسےتب تک ہی رابطہ تھاجب تک ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں