نیویارک(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ کا پہلا میچ 11 جون کو میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا، میگا ایونٹ میں 104 میچز کھیلے جائیں گے۔
ڈراز کی تقریب کا آغاز موسیقی سے ہوا، امریکی بینڈ نے پرفارمنس دے کر شرکا کو محظوظ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کینیڈین اور میکسیکن وزرائے اعظم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
میزبان امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق ایک گروپ میں ایک سے زیادہ افریقی یا ایشیائی ٹیمیں شامل نہیں ہوسکتیں جبکہ ارجنٹینا، فرانس، اسپین اور انگلینڈ سیمی فائنل سے قبل کسی گروپ میں آمنے سامنے نہیں آئیں گی۔
ورلڈکپ کے میچز 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک جاری رہیں گے۔

