قاہرہ(ایجنسیاں)مصر میں ٹرک اور مسافر بس کے تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ماہی گیر شامل ہیں۔
مسافر بس میں سوار یہ ماہی گیر ساحلی بندرگاہ پورٹ سعید میں فش فارم میں کام کرنے جا رہے تھے۔واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پبلک پراسیکیوٹر نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

