قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، پاکستان انجینئرنگ کونسل میں تعاون کا معاہدہ

گلگت (خصوصی رپورٹ)اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے درمیان تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس بات پر اتفاق وائس چانسلر کے آئی یو انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ اور پی ای سی کے نو منتخب چیئرمین انجینئر وسیم نذیر کے مابین ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ کو کینیڈا کے مشہور گراس روٹ انسٹیٹیوٹ کی بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی کا ممبر منتخب کرلیا گیا ہے۔ یہ قابل قدر اعزاز وائس چانسلر کے آئی یو کی تعلیم اور کمیونٹی ترقی کیلئےبے مثال خدمات کا اعتراف ہے۔وائس چانسلر کے آئی یو کی وسیع مہارت گراس روٹ انسٹیٹیوٹ کے عالمی اقدامات میں نمایاں کردار ادا کرے گی، تعاون کو فروغ دے گی اور دنیا بھر میں کمیونٹی کی ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھائے گی۔

کے آئی یو شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جامعہ قراقرم کے اساتذہ و اسٹاف نے وائس چانسلر کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وائس چانسلرکے آئی یو کا کمیٹی کا ممبر منتخب ہونا جامعہ قراقرم کے تعلیمی معیار اور کمیونٹی خدمات کے عزم کی روشن مثال ہے۔ ان کا کردار گراس روٹ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ یونیورسٹی کی بین الاقوامی ساکھ کو مزید بلند کرے گا اور بامعنی اشتراک کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔گراس روٹ انسٹیٹیوٹ کی مشاورتی کمیٹی میں وائس چانسلر کے آئی یو کی شمولیت سے جامعہ قراقرم کی شہرت میں مزیداضافہ ہوگا۔ جس سے یونیورسٹی کو عالمی تعلیمی میدان میں ایک اہم مقام حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں