قطر ایئر ویز نے پاکستان بھر میں اپنے دفاتر بند کر دئیے

قطر ایئر ویز نے پاکستان بھر میں اپنے دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ آپریشنل اخراجات میں کمی کی جا سکے۔ تاہم، ایئر لائن نے تصدیق کی ہے کہ پروازوں کا شیڈول حسبِ معمول جاری رہے گا۔رپورٹس کے مطابق، دفاتر کی بندش سے پروازوں کی کارروائی متاثر نہیں ہوگی، لیکن کاؤنٹر سیلز، ایڈمنسٹریشن اور فنانس جیسے شعبے متاثر ہوں گے۔

دفاتر کی بندش کے بعد قطر ایئر ویز اپنے ٹکٹوں کی فروخت ایجنٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کرے گی، جبکہ دفاتر سے براہ راست ٹکٹ کی فروخت دستیاب نہیں ہوگی۔دفاتر کی بندش کو ایئر لائن کی جانب سے انتظامی اخراجات میں کمی کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وسیع پیمانے پر کی جانے والی لاگت میں کمی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں