واشنگٹن: قطر امریکا میں ویزہ فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلے کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کے بعد خلیج کا قریبی ساتھی امریکا میں ویزا فری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیا۔امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنی کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے جس کے پیش نظر اسے ویزہ فری ممالک میں شامل کیا گیا۔