قومی ٹیم آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر جیتنے کیلۓ پرعزم

پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت کرکے میچ دیکھنے کی اجازت دیدی

لاہور : آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا میلہ آج لاہور میں سجے گا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کوالیفائنگ راونڈ کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ ڈے میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثناء کریں گی۔

قذافی سٹیڈیم کے علاوہ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں بھی کوالیفائر کے میچز کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان پاکستان کے علاوہ ویسٹ انڈیز۔ بنگلہ دیش ۔ آئرلینڈ ۔ سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ٹورنامنٹ سے دو ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کاکہنا ہے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی پر پوری ٹیم بہت خوش اور ُپرجوش ہے۔ اچھی کرکٹ کھیل کر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا تمام کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اور ٹریننگ سیشنز بہت اچھے رہے۔ تمام کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرا ڈے میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گی۔ 14اپریل کو پاکستان ویمنز ٹیم کا تیسرا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف قذافی سٹیڈیم میں ہوگا ۔یہ ڈے نائٹ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کے خلاف17 اپریل کو چوتھا میچ بھی ڈے نائٹ ہوگا جو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز پاکستان ویمنز ٹیم اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوگی۔

پاکستان ویمنز سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
فاطمہ ثنا ( کپتان ) منیبہ علی (نائب کپتان / بیٹر) عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ ، نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار ۔ سدرہ امین۔ سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور سیدہ عروب شاہ۔

ریزرو کھلاڑی:
غلام فاطمہ، وحیدہ اختر اور ام ہانی جبکہ پلیئر سپورٹ سٹاف

حنا منور (منیجر) محمد وسیم ( ہیڈ کوچ ) جنید خان (اسسٹنٹ کوچ باولنگ)، عبدالرحمن (اسسٹنٹ کوچ سپن باولنگ) عبدالسعد (اسسٹنٹ کوچ فیلڈنگ)، ولید احمد ( انالسٹ ) محمد رفیع اللہ (میڈیا منیجر) محمد رمضان (سٹرینتھنگ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) تحریم سنبل شاہ ( فزیوتھراپسٹ ) کرن شہزادی( میسیور ) شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں