قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے بازکپتان بابر اعظم نے استعفیٰ دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کپتانی کرنا اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا تھا۔بابر اعظم نے مزید لکھا کہ مجھے قومی ٹیم کی کپتانی کرنے پر فخر ہے۔واضح رہے کہ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان تھے جبکہ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق لیجنڈری بیٹر ظہیر عباس نے بابر اعظم کو خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کرنا فضول کی باتیں ہیں، اسکور کرنے والا بڑا کھلاڑی ہوتا ہے۔
ظہیر عباس نے کہا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیا جانا چاہیے اگر وہ رنز نہیں بنارہا ہے، وہ ہمارا اہم بلے باز ہے اور وہ آؤٹ آف فارم ہے تو اسے ٹیم سے باہر ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ اس وقت ڈاما ڈول ہے، بورڈ کو معلوم ہوگیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بغیر گزارا نہیں، پلیئرز میں اختلاف ہوتے ہیں لیکن ٹیم کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔