قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار کر بھی نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کوالالمپور ( محمد بابر بیورو چیف+تصاویر: عمران شیخ ) قومی ہاکی ٹیم آخری لیگ میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کھانے کے باوجود ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی.ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا میچ نیوزی لینڈ نے 3ـ4 سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا اور دوسرا گول یکے بعد دیگرے 13ویں اور 14ویں منٹ میں عبدالرحمن نے ،28ویں منٹ میں جبکہ رانا وحید اشرف نے تیسرا گول سکور کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اسکاٹ کاسلیٹ ن ہیٹرک کی جبکہ نائس ووڈ نے ایک گول سکور کیا۔

پاکستان پوائنٹ سکورنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے گول ایوریج کی بنیاد پر اپنے پول پر دوسری پوزیشن کیساتھ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگیا جہاں اس کا مقابلہ فرانس کے ساتھ ہوگا جو اپنے پول میں دوسرے نمبر پر رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی کوریا سے ٹکراۓ گی۔ دونوں سیمی فائنل جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں