قونصلیٹ آف پاکستان ٹورنٹو کینیڈا میں پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر تقاریب پرچم کشائی کا انعقاد

قونصلیٹ آف پاکستان ٹورنٹو کینیڈا میں پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر تقاریب پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنٹو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سیاسی ، سماجی کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور وطن عزیز پاکستان کایوم جشن آزادی نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

کونسل جنرل خلیل باجوہ نے پرچم کشائی کی اور صدر پاکستان اور وزیراعظم کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ اور خصوصی پیغام دیا۔ میئر سٹی اف وان سٹیون ڈیل ڈوکا اس رنگا رنگ تقریب کو سٹی اف وان میں کرنے پر خوش امدید کہا ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کا حصہ ہیں اور میں عنقریب پاکستان بھی جا رہا ہوں .

تقریب میں موجود شرکاء نے اپنے آزادی کے اس موقع پر وطن عزیز سے محبت کا اظہار ان الفاظ میں کیا ۔ اس تقریب میں مختلف ملکوں کے سفیروں نے بھی شرکت کی پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر پاکستان کی خوشحالی کے لئےدعائیں بھی مانگی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں