پکرنگ (نامہ نگار) – یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر لا آفس آف سنوبر ناز کی جانب سے ایک شاندار ڈنر پارٹی اور کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں میڈیا نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سونوبر ناز اور خلیل میر نے تمام معزز مہمانوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ”یومِ آزادی ہمیں اپنی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور یہ دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبے کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔”
تقریب خوشگوار ماحول میں کیک کاٹنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے اس پروگرام کو ایک یادگار لمحہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے پروگرام کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

