“فائنل میں راولپنڈی کو سات وکٹوں سے شکست”
“صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم کی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد “
لاہور ریجن نے راولپنڈی کو فائنل میں باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے کر 12 سال بعد قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں راولپنڈی ریجن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر خود بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 44.1 اوورز میں 142 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ سید علی مہدی 36 اور عبدلقادر 26 رنز بنا سکے۔
لاہور بلوز کی طرف سے ابتسام اظہر اور نقیب اللہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں.عبداللہ نے 2، دانش سعید اور علی عثمان خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ لاہور بلوز نے مطلوبہ ہدف 39.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جہانگیر بلال نے آوٹ ہوئے بغیر56 رنز بنائے خضر بٹ نے 46 اور سعد صفدر نے 22 رنز بنائے سید حمزہ شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نقیب اللہ مین آف دی فائنل میچ، لاہور بلوز کے کپتان علی حسن بلوچ پلیر آف دی ٹورنامنٹ، فیصل آباد ریجن کے مومن قمر بہترین بولر اور کراچی ریجن وائٹس کے سجاد احمد بہترین وکٹ کیپر قرار پائے .صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی خواجہ ندیم احمد نے اس شاندار فتح پر لاہور بلوز کرکٹ ٹیم، کپتان علی حسن بلوچ، منیجر افضال احمد، ہیڈ کوچ آصف اشفاق، لاہور کے تمام کلب آرگنائزرز، زونل عہدے داران اور ریجنل عہدے داران کو مبارکباد پیش کی ہے .واضع رہے لاہور ریجن نے رواں سال چوتھا قومی ٹورنامنٹ جیتا ہے اس کامیابی سے قبل لاہور نے قومی انڈر 15، انڈر 17 اور قومی ٹی ٹونٹی چیمپین شپ بھی جیت رکھی ہے.

