لاہور(نمائندہ خصوصی)بسنت کے موقع پر لاہور میں ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف طیاروں کی ٹیک آف اور لینڈنگ والے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نادرا آباد، گلشنِ علی کالونی، نشاط کالونی اور بھٹہ چوک کے علاقوں میں پتنگ بازی ممنوع قرار دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈی ایچ اے کے بلاکس آر، ایس، پی اور کیو میں بھی پتنگ بازی پر پابندی عائد ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق الفیصل ٹاؤن، جوڑے پُل، تاجپورہ اور تاجپورہ سے ملحقہ کینال روڈ پر بھی پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہو گی۔

