لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور جمخانہ 2026 کا الیکشن آج 14 فروری 2026 کو اپر شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد ہوا۔ اس میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا۔ الیکشن پرامن ماحول میں ہوئے اور تمام نمائندے، پولنگ ایجنٹس اور کاؤنٹنگ ایجنٹس نے انتخابی عمل میں بھرپور تعاون کیا۔ کل کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی تعداد 3,158 رہی۔
انتخابات کے نتائج کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 12 امیدوار کامیاب قرار پائے: ڈاکٹر علی رزاق 1,772 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، سلمان صدیق 1,733، میاں مصباح الرحمان 1,700، واجد عزیز خان 1,693، کامران لاشاری 1,637، احمد نواز سکھیرا 1,549، سرمد ندیم 1,536، ڈاکٹر جواد ساجد خان 1,328، تسنیم نورانی 1,297، میاں پرویز بھنڈارا 1,268، ایم ضیاء الرحمان 1,220 اور محترمہ سمیرا نذیر 1,201 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔
ناکام امیدواروں میں شوکت جاوید 1,198، خواجہ عمران زبیر 1,182، سردار قاسم فاروق علی 1,170، میاں وقار الدین 1,128، طاہر رضا نقوی 977، محترمہ سمیرا معروف خان 903، سید یوسف جمیل حسین رضوی 902، ایم اعجاز میاں 850، عمر جاوید ضیا 825، ڈاکٹر عفت بتول 810، ڈاکٹر نجم الدین 753، قمر خان 650، آفتاب ارشد شیخ 624، سید عابد حسین 502، ڈاکٹر قاسم لطیف چوہدری 498، پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ آصف 430، ایم اے جے افتخار علی چٹھہ 258، ڈاکٹر شاہد رضا 243، محمد سائرس سعود جان 163، نعیم الحق 148، اکبر زمان خان 145، شفیق الرحمان 127، عاصم رضا 91، خرم ایم قریشی 88، محمد امین خان 81، سید امیر علی 68 اور محسن نسیم 68 ووٹ حاصل کر کے کامیاب نہیں ہو سکے۔
انتخابی عمل مکمل اور کامیاب امیدوار لاہور جمخانہ کے ممبران کیلئے خدمات انجام دینے کے اہل قرار پائے ہیں۔

