لاہور/دبئی (نمائندہ خصوصی)لاہور سے دبئی جانے والی اماراتی ایئرلائن کی پرواز راستے میں واپس لاہور آ گئی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔
دبئی حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر ڈرون حملے نے ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا تھا، تاہم ٹینک میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
میڈیا آفس دبئی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی اقدام کے طور پر دبئی ایئرپورٹ سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

