لاہور میں کینیڈین شہری کی زمین پر ناجائز قبضے کا انکشاف

ٹھوکر نیاز بیگ میں بااثر افراد 25 سال سے وسیم شاہ کی اراضی پر قابض، وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل

کینیڈا میں مقیم اوورسیز پاکستانی کی زمین پر ناجائز قبضے کی ایک اور واردات منظر عام پر آگئی۔ بااثر افراد 25 سال سے کینیڈین شہری کی زمین پر قابض ہیں۔ اوورسیز پاکستانی شہری سید وسیم علی شاہ نے لاہور پریس کلب میں بیورو چیف لاہور جنگ نیوز کینیڈا محمد بابر کو بتایا کہ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ میں میرے آباو اجداد کی اٹھارہ سو ایکڑ اراضی پر بااثر افراد نے 25 سال سے قبضہ کر کے ناجائز تعمیرات کر رکھی ہیں۔

قابض اراضی کی سو کنال پروقف شدہ ٹرسٹ(زینبیہ ٹرسٹ) کی لائبریری و ڈسپنسری پر میری چچی کے لوگ قابض ہیں جنہیں بااثر افراد کی حمایت حاصل ہے۔ وسیم شاہ نے بتایا کہ وہ 2000ء میں کینیڈا گئے دس سال بعد واپس آۓ تو زمین پر قبضہ دیکھ کر قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی بیرون ملک مصروفیات کے باعث میرے لئے باربار پاکستان آنا ممکن نہیں ہے۔ میری مسلم لیگ ن کا کارکن ہونے کے ناطے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ میری اراضی سے قبضہ ختم کرواکے انصاف دلایا جاۓ۔