لاہور ٹیسٹ شاہینوں کے نام، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

فتح کیلئے277 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم 183 رنز پر ڈھیر

نعمان علی ،شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ،فتح میں اہم کردار ادا کیا

نعمان علی پلیئر آف دی میچ قرار پاۓ،دونوں اننگز میں 10 کھلاڑیوں کا شکار کیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 93 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔نعمان علی اور شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ نے پاکستانی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 277 رنز کے تعاقب میں 183 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔نعمان علی کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرا دیا گیا انہوں نے پہلی اننگ میں 6 اور دوسری اننگ میں فیصلہ کن 4 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگ میں شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں ایک وقت میں بیٹنگ لائن کی غیر ذمہ دارانہ پرفارمنس پر میچ کا پلڑا جنوبی افریقہ کی طرف ہو گیا تھا لیکن پاکستانی باولرز نے کم بیک کرتے ہوۓ پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ میچ کا فیصلہ کھیل کے چوتھے روز ہی ہو گیا۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگ کا کھیل51 رنز 2 وکٹ پر شروع کیا تو ان کے بیٹسمینوں کو ابتدا میں ہی شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا کرنا پڑا۔پہلی اننگ میں سینچری سکور کرنے والے ٹونی ڈی زورزی کو شاہین نے اپنا شکار کیا زورزی 16 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوۓ۔اس کے فوری بعد ٹرسٹن سٹبز نعمان علی کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گۓ55 رنز پر جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے ۔

ڈیوالڈ بریوس نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور جنوبی افریقہ کے سکور میں تیزی سے اضافہ کرنا شروع کر دیا بریوس نے ٹی 20 انداز اپناتے ہوۓ آزادانہ سٹروکس کے ساتھ چوکے چھکے لگاۓ لیکن آخر کار نعمان علی کے ہتھے چڑھ گیا اور کلین بولڈ ہوگئے۔ بریوس نے چھ چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی انہوں نے 54 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔ان کے بعد جنوبی افریقہ کا قیمتی بیٹسمین ریان ریکلٹن ساجد خان کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گیا انہوں نے 45 رنز بناۓ۔

جنوبی افریقہ کا کھانے کے وقفے پر سکور 137 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ تھا۔ لنچ کے بعد جب کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کے مجموعی سکور 144 رنز پر سینورن موتھوسمی 6 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گۓ۔شاہین آفریدی فل فارم میں نظر آۓ جنوبی افریقہ کی آخری دو وکٹیں ایک اوور میں ہی اڑا دیں۔ شاہین نےجنوبی افریقہ کی آخری امید مستند بیٹسمین وکٹ کیپر کیلی ویرینی کو 19 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا اسی اوور میں ہی ربادا کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلیں کی راہ دکھائی 277 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی دوسری اننگ کا اختتام 183 رنز پر ہو گیا۔

یوں پاکستان پہلا ٹیسٹ میچ 93 رنز سے جیت گیا اور ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈ امپائرز کرس برائن اور روڈ ٹکر جبکہ ٹی وی امپائر شرف الدولہ تھے جبکہمیچ کے آفیشل سکوررز اظہر حسین، محمد عارف،اور میڈیا سکوررز نجم السعید اور ظہور عالم اور میچ ریفری رنجن مدوگالے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں