لاہور :پی ٹی آئی رہنمامیاں محمود الرشید کی پیٹ میں رسولی کی ہنگامی سرجری

لاہور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معروف رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کا آج سروسز اسپتال لاہور میں پیٹ میں موجود رسولی کا آپریشن کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت اچانک خراب ہونے پر میاں محمود الرشید کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ہنگامی سرجری کی۔ آپریشن کے بعد انہیں اسپتال میں رکھنے کے بجائے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

میاں محمود الرشید ان پی ٹی آئی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا اور اسی وجہ سے وہ اس وقت جیل میں ہیں۔پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر چیمہ بھی جیل میں قید ہیں۔