لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ بابا کلب کے نام فیم کلب کو اپ سیٹ شکست

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے انعامات تقسیم کئے
پی ایف ایف اپنی لیگ شروع کروانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے
فٹ بال کے فروغ کیلئے ڈیپارٹمنٹس کا کردار اہم ہے: محسن گیلانی

لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ بابا فٹبال کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور فٹ بال کی ترقی کے لئے ڈیپارٹمنٹس کی بحالی کو اہم قرار دیا ہے۔

ماڈل ٹائون لاہور کی مصنوعی روشنیوں میں لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپین شپ کے فائنل میں فیم سپورٹس کلب اور بابا کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔مقررہ وقت پر فائنل بغیر کسی گول کے برابر رہا۔پلنٹی ککس پر بابا فٹبال کلب نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نےکہا کہ پی ایف ایف اپنی لیگ شروع کروانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

فٹ بال کے فروغ کے لیے ڈیپارٹمنٹس کا کردار اہم ہے-پی ایف ایف کے سنئیر نائب صدر حافظ ذکاء اور صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نوید اسلم لودھی نے بھی جلد پنجاب ڈویژنل فٹبال لیگ کرانے کا عزم ظاہر کیا- آخر میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیوں اور انعامات سے نوازا گیا-