لاہور: کاہنہ میں طالبات کا نامعلوم ساتھیوں سمیت نجی کالج پرحملہ،پرنسپل پر تشدد

لاہور: کاہنہ میں طالبات نے اپنے نامعلوم ساتھیوں سمیت نجی کالج پرحملے کردیا، جبکہ پرنسپل کو بھی بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

طالبات کی ساتھیوں سمیت حملے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آئیں اور کالج پر حملہ کیا، نئی سامنے آنے والی فوٹیج میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ثانیہ پر طالبات کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کالج پر حملے کے واقعے اور پرنسپل پر تشدد کا مقدمہ کالج پرنسپل ڈاکٹر ثانیہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیاگیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں