لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایک شادی شدہ طالبہ نے چند روز قبل خودکشی کی کوشش کی، جس میں اس نے خواب آور گولیاں استعمال کیں۔ ذرائع کے مطابق طالبہ نے یہ اقدام گھر پر کیا۔
طالبہ کو فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کر کے اس کی جان بچا لی گئی۔ طالبہ لیڈی ولنگٹن اسپتال میں گائنی کے شعبے میں اسپیشلائز کر رہی ہے۔
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی محمود ایاز نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ کو بروقت طبی امداد دی گئی اور وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہے۔

