لاہور(نمائندہ خصوصی)جنگ نیوز کینیڈا کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی کے جواں سال بھتیجے محمد یشب خان رضائے الٰہی سے لاہورمیں انتقال کرگئے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ. محمد یشب خان کے انتقال پر اہل خانہ، عزیز و اقارب اور صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہوگئی ہے۔
محمد یشب خان کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر رہائش گاہ مکان نمبر 32، گلی نمبر 63، رحمان اسٹریٹ اسلام پورہ نزد پرانا پولیس اسٹیشن اسلام پورہ کے قریب پیپلز پارک میں ادا کی جائے گی۔
مزید معلومات کیلئے مزمل خان 7886774-0321 اور محمد عمر 7110705-0322 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ دوست احباب محمد یشب خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت فرماکرثواب دارین حاصل کریں.

