لاہور:بیکن ہاؤس نے پی سی سکول کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ایچی سن کو 2 وکٹوں سے شکست، چئیرمین پی سی بی کا کرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے پچاس لاکھ دینے کا اعلان

بیکن ہاؤس نے پی سی بی سکول کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ایچی سن کو 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایچی سن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 201رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ذوالنورین 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

بیکن ہاؤس کی طرف سے علی عثمان اور نوید خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔بیکن ہاؤس نے مطلوبہ ہدف 31 ویں اوور میں آٹھ وکٹوں پر پورا کرلیا۔ یعقوب خان نے55 علی عثمان نے35 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ایچی سن کے مغیز واصف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پلیئر آف دی میچ علی عثمان خان قرار پاۓ۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھااور بیکن ہاوس کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیکن ہاوس کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فائنل جیتنے پر مبارکباد دی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان۔ انوار احمد غنی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیکن ہاوس اور ایچیسن کالج کی کرکٹ ٹیمز کے کھلاڑیوں سے ملے اور حوصلہ افزائی کی۔ ان کا کہنا تھا سکول لیول پر کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیکن ہاؤس کی کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لئے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان جبکہ ایچیسن کالج کو کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لئے 25 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔