پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون 2025-26 کا فائنل اتوار سے واپڈا اور ایس این جی پی ایل کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پانچ روزہ میچ میں ایس این جی پی ایل کی قیادت محمد رضوان جبکہ واپڈا کی قیادت خالد عثمان کریں گے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اور 75 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔
رنرز اپ ٹیم کو چالیس لاکھ روپے انعام دیاجائے گا.ٹورنامنٹ کا فائنل ٹیپ میڈ پر لائیو سٹریم جبکہ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔ ایس ان جی پی ایل کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل میں جگہ بنائی ہمیں واپڈا کے خلاف جیتنے کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔
پاکستان واپڈا کے کپتان خالد عثمان نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے،ایس ان جی پی ایل کو لیگ سٹیج میں ہرایا تھا، فائنل میں بھی اچھا مقابلہ ہوگا۔

