اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)برامپٹن سینٹر سے پہلی بارلبرل جماعت کی رکن امندیپ سودھی نے ہاوس آف کامنز کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کیا اور کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ میں کینیڈا کی 45ویں پارلیمنٹ میں برامپٹن سینٹر کی نمائندگی کرنے کیلئے رکنِ پارلیمنٹ کے طور پر حلف اٹھا چکی ہوں۔
برامپٹن سینٹر کے معزز عوام آپ کے اعتماد اور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔یہ آپ کا یقین اور حوصلہ ہے جو میرے اس سفر کی بنیاد بنا ہے۔
میں ہر روز پوری محنت، خلوص اور دیانت داری سے آپ کی آواز بن کر پارلیمنٹ میں کام کروں گی تاکہ ہم ایک زیادہ مضبوط، محفوظ اور خوشحال برامپٹن سینٹر کی تعمیر کر سکیں۔

