لبرل پارٹی کی سونیا سدھو برامپٹن ساؤتھ سے دوبارہ منتخب ہو گئیں

برامپٹن(نمائندہ خصوصی)لبرل پارٹی کی سونیا سدھو سخت مقابلے کے بعدبرامپٹن ساؤتھ سے دوبارہ منتخب ہو گئی ہیں.ان کے مدمقابل کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار سکھدیپ کنگ موجودہ لبرل امیدوار کو شکست دینے کے بہت قریب آ گئے تھے۔

لبرل پارٹی کی امیدوار سونیا سدھو 2015 سے اس حلقے کی نمائندگی کر رہی ہیں اور 2019 اور 2021 میں بھی منتخب ہوئی تھیں۔ پچھلے دونوں انتخابات میں انہوں نے کنزرویٹو امیدواروں کو واضح فرق سے شکست دی تھی۔

تاہم، اس بار کا انتخاب پچھلے انتخابات کی نسبت کہیں زیادہ سخت ثابت ہوا۔ انتخابی رات کے دوران کئی مواقع پر نتیجہ غیر یقینی رہا اور بدھ کی صبح زیادہ تر پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ گنے جانے کے بعد ہی حتمی نتیجہ سامنے آیا۔

کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار سکھدیپ کنگ ، جو خود کو ایک تارکِ وطن، کاروباری رہنما اور سابق پولیس افسر کے طور پر پیش کرتے ہیں ، موجودہ لبرل امیدوار کو شکست دینے کے بہت قریب پہنچ گئے تھے۔

جب 169 میں سے 168 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آ چکے تھے، تو سونیا سدھو کو 21477ووٹ ملے جبکہ کنگ کو 20844ووٹ حاصل ہوئے۔

سونیا سدھو نے خواتین اور صحت کی نگہداشت کے حق میں کام کرنے والی پارلیمانی کمیٹیوں میں خدمات انجام دی ہیں، اور وہ اب دوبارہ ایوانِ زیریں (ہاؤس آف کامنز) میں اُس حلقے کی نمائندگی کریں گی جس کی آبادی تقریباً 1134552نفوس پر مشتمل ہے۔

نیودیموکریٹ امیدوار رجنِی شرما کو 750 ووٹ ملے، پیپلز پارٹی کے امیدوار وجے کمار کو 349 ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار منموہن کھروڈ نے 271 ووٹ حاصل کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں