لندن: اسحاق ڈارکی دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹیریشیا اسکاٹ لینڈے ملاقات

لندن:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے لندن میں دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات کی ہے۔اسحٰق ڈار اور پیٹریشیا کی ملاقات میں باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی.دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے ساتھ پاکستان کی وابستگی اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں فعال کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا اور پاکستان میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (CAYA) سیکریٹریٹ کے قیام میں سیکریٹری جنرل کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے دورہ پاکستان کے دوران ملنے والی مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور نوجوانوں کے مسائل پر تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ساموآ میں دولت مشترکہ سربراہی اجلاس سے پہلے مشترکہ ترجیحات پر گفتگو کی۔ نائب وزیراعظم کی جانب سے معروف پاکستانی مصور اجاب خان کی پینٹنگ کامن ویلتھ سیکریٹریٹ کو پیش کی گئی۔اسحاق ڈار نے کامن ویلتھ سیکرٹریٹ میں مہمانوں کی کتاب پراپنے تاثرات بھی قلمبند کئے.

اپنا تبصرہ لکھیں