لندن: اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کا کنونشن، پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

لندن (نمائندہ خصوصی/اے ایف پی) — اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے زیر اہتمام لندن میں شاندار کنونشن اور استقبالیہ تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے حکومت مخالف احتجاج کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جوابی نعرے لگائے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے صورتحال پر قابو پایا۔

وزیراعظم کی آمد پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جواب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچے اور وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے درمیان سخت نعرے بازی کا تبادلہ ہوا اور ماحول کشیدہ ہوگیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری اقدامات کرکے حالات قابو میں کیے اور تقریب کو بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے مکمل کرایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں