لندن: برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کی تصویر والے ایک پاؤنڈ کے سکوں کی تیاری کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں سکے تیار کرنے والے ادارے رائل منٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ رواں ہفتے برطانیہ بھر میں 30 لاکھ سکے استعمال ہونا شروع ہوجائیں گے۔تیار کئے گئے سکوں میں برطانوی شہد کی مکھیوں کا نقش بھی شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں شاہ چارلس کی تصویر کے ساتھ بینک نوٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔برطانوی شاہ چارلس سوئم کی کینسر کے خلاف جنگ جاری ہے،6 فروری کو بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 75 سالہ برطانوی بادشاہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔