لندن و نیویارک:عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی

لندن و نیویارک (غیر ملکی میڈیا)لندن اور نیویارک کی آئل فیوچرز مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت 124 ڈالر سے کم ہو کر 114 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 110 ڈالر سے کم ہو کر 104 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی تیل مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، بعض ایشیائی مارکیٹس میں کمی جبکہ یورپی مارکیٹس میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔