لندن:برینٹ آئل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی

لندن (نمائندہ خصوصی، عالمی منڈی رپورٹس) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے اور برینٹ آئل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 14 اعشاریہ 07 فیصد کمی کے بعد 84 اعشاریہ 22 ڈالر فی بیرل تک آ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 16 اعشاریہ 04 فیصد کمی کے بعد نئی قیمت 79 اعشاریہ 26 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں صرف دو گھنٹوں کے دوران تیل کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جس کے دوران قیمت تقریباً 10 ڈالر فی بیرل تک گری اور بعد ازاں 11 ڈالر فی بیرل تک اضافہ بھی دیکھا گیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور امریکا اس جنگ میں اپنی ابتدائی ٹائم لائن سے کافی آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ڈرون بنانے والی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔