لودھراں (نامہ نگار)پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر لودھراں کے مطابق ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔دیگر بوگیوں سے بھی زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال میں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے۔حادثے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی جب لودھراں کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

