مسی ساگا(نامہ نگار) لوسو کینیڈین چیریٹیبل سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی رہنماؤں، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں مس ماریا سمیت مختلف کمیونٹی نمائندگان نے شرکت کرتے ہوئے سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معاشرے کے مستحق اور کمزور طبقات کی مدد کیلئے فنڈز جمع کیے گئے جبکہ شرکاء نے باہمی ملاقاتوں کے ذریعے سماجی روابط کو بھی فروغ دیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف ضرورت مند افراد کی معاونت کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ کمیونٹی میں یکجہتی، تعاون اور خدمت کے جذبے کو بھی مضبوط کرتی ہیں۔ شرکاء نے لوسو کینیڈین چیریٹیبل سوسائٹی کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلاحی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

