اسلام آباد (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کو “مائنس ون” یعنی ایک ووٹ یا ایک حلقے کی قربانی قبول کر لینی چاہیے، ورنہ پارٹی”مکمل طور پر مائنس” ہو سکتی ہے اور آئندہ ایکشن پر “ڈبل ری ایکشن” ہوگا۔
انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سے لوگ پہلے ہی “سرنڈر” کر چکے ہیں، اور پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان اقتدار اور پیسے کی جنگ میں مگن ہیں، جنہیں ملک سے محبت نہیں رہی۔
فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنان سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ پارٹی کی بقا چاہتے ہیں تو اب”ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا” اور “ایسی کی تیسی” کے عزم کے ساتھ اگلے اقدامات کیے جائیں گے۔
ان کے مطابق، پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے، اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے”بنیادوں” سے منہ موڑنے کے باوجود، موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ “مائنس ون” کو قبول کرنا ہے۔

