مارک کارنی نے کینیڈین مسلح افواج میں تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے: سونیا سدھو

برامپٹن(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم مارک کارنی نے حالیہ طور پر ٹورنٹو میں ایک جرات مندانہ منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت حکومتِ کینیڈا مسلح افواج کی تعمیر نو، جدید اسلحے سے لیس کرنے اور اس میں سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے۔

یہ تاریخی اقدام کینیڈا کو نیٹو (NATO) کی 2 فیصد دفاعی اخراجات کی حد تک رواں برس ہی پہنچا دیگا—جو مقررہ وقت سے پانچ سال قبل ہے۔ اس منصوبے میں فوجی سازوسامان، انفراسٹرکچر، اور عملے کی فلاح و بہبود میں اہم بہتریاں شامل ہیں تاکہ کینیڈا نہ صرف اپنی خودمختاری کا دفاع کر سکے بلکہ عالمی امن اور سلامتی میں بھی مؤثر کردار ادا کرے۔

رکن پارلیمنٹ سونیا سدھو نے کہا”یہ کینیڈا کیلئے ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ آج جب دنیا میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے، ہماری حکومت کینیڈین عوام کے تحفظ، ہماری افواج کی حمایت، اور ملکی معیشت میں جدید نوآوری اور معیاری ملازمتوں کے ذریعے سرمایہ کاری کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ برمپٹن کے خاندان فخر کر سکتے ہیں کہ کینیڈا عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔”

اس منصوبے کی کلیدی خصوصیات درج ذیل ہیں.

کینیڈین مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے بہتر تنخواہیں اور بھرتی و برقرار رکھنے کے نئے اقدامات.
جدید طیارے، فوجی گاڑیاں، اور جدید سرویلنس ٹیکنالوجی، بشمول آرکٹک مانیٹرنگ سسٹمز.
فوجی جوانوں اور سابق فوجیوں کیلئےصحت و بہبود کی توسیعی سہولیات.
مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دفاعی صنعت میں سرمایہ کاری.
کینیڈین کوسٹ گارڈ کا نیٹو آپریشنز میں انضمام، بحری سلامتی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے۔

سونیا سدھو نے مزید کہا”ہم صرف قومی دفاع کو مضبوط نہیں کر رہے، بلکہ ہم کینیڈا کی معیشت کو بھی زیادہ مضبوط، پائیدار اور مستقبل کیلئےمحفوظ بنا رہے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری برمپٹن کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ صنعتوں کیلئےبھی نئی راہیں کھولے گی۔”

اپنا تبصرہ لکھیں