مارک کارنی کی قیادت میں ہم سب مل کر تمام مسائل حل کرلینگے:سونیا سدھو

برامپٹن(نمائندہ خصوصی)سونیا سدھو فیڈرل لبرل امیدواربرامپٹن ساؤتھ نے 28 اپریل کوہونے والے انتخابات کیلئے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ سونیا سدھواوران کی ٹیم پوری رفتار میں ہے اورانہوں نے انتخابی مہم کے آغازپرکہا ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔

برامپٹن ساؤتھ میں ہمارے ساتھ شامل ہوںدروازے کھٹکھٹائیں، کال کریں اور مہم میں جوش و خروش پیدا کریں۔ان کاکہناتھاکہ آپ سب جانتے ہیں کہ کس طرح امریکہ کے صدرٹرمپ نے کینیڈاکیلئے ٹیرف لگادئیے ہیں ان سب کیلئے ہمارے رہنمااوروزیراعظم مارک کارنی ہی ہیں جن کی قیادت میں ہم سب مل کرباقی تمام مسائل بھی حل کرینگے ۔مارک کارنی ایک نئے لیڈرہیں اوروہ ایک نیاجذبہ رکھتے ہیں ان کی سوچ نئی ہے ۔

میں سب کاشکریہ اداکرتی ہوں جواس برے موسم میں بھی یہاں میرے ساتھ جمع ہوئے ہیں ۔مجھے اتناپیاردے رہے ہیں ۔2015سے اب تک مجھے موقع دیاہے ۔اس باربھی پہلے کی طرح اپنے رہنمامارک کارنی کے ساتھ ملکر کینیڈاکوان مشکل حالات سے نکالیں گے اورکینیڈاکوبری نظرسے دیکھنے والوں کیلئےکینیڈالوہے کے چنا ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں