مالٹن ،مسی ساگا: ممبرصوبائی پارلیمنٹ دیپک آنندکی سالانہ باربی کیوپارٹی

مالٹن ،مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)مالٹن سے ممبرصوبائی پارلیمنٹ دیپک آنندکی سالانہ باربی کیوپارٹی کے موقع پرپریمیئرآف انٹاریو ڈگ فورڈکاکہناتھاکہ میں یہاں آج کہناچاہتاہوں کہ میں یہاں ہونگاجیسے ہمیشہ ہماری کمپین میں اورگھرگھرجاکرلوگوں سے بات کرنے میں ہمارے دوست دیپک آننداوردوسرے ساتھی ساتھ دیتے ہیں ۔میں ان کابہت شکرگزارہوں ۔میرے ساتھ یہاں موجودہیں منسٹرآف انرجی اسٹیفن لیچےجوہمارے انرجی سیکٹرکودیکھتے ہیں ہم نیوکلیئرانرجی پاورہیں اورہم یہ انرجی دوسرے ممالک کوبھی مہیاکرسکتے ہیں جیسے امریکہ بالکل انہیں انرجی کی ضرورت ہے اورہم مہیاکرسکتے ہیں ۔ہمارے پاس عظیم لیڈرشپ موجودہے ہمارے پاس نیناہیں جوسمال بزنس کی کمال کی سیلزپرسن ہیں اوران کے ساتھ ایک سپرسٹاردیپک آنندہیں جوسمال بزنس کے سپرسٹارہیں ۔ہم سب یہاں جمع ہیں ہمارے فائرفائٹرزاورپولیس ہمارے ساتھ ہیں جوہمیں سیکورٹی دئیے ہوئے ہیں ۔

اونٹاریوسے توانائی کے وزیراسٹیفن لیچےنے اپنے خطاب میں کہا کہ میں یہاں آج کل کی مصروف زندگی میں سے وقت نکال کر یہاں ایجوکیشن منسٹرکواپنے ساتھ دیکھ رہاہوں اورامیدکرتاہوںوہ کمیونٹی کیلئے جواچھے کام کررہے ہیں وہ جاری رکھیں گے ۔میں یہاں فخرسے کہناچاہتاہوں کہ دیپک نے ڈیلورکیاہے جس پرمیں انہیں سراہتاہوں جونچلی سطح سے کیمونٹی کیلئے بہترسکول بہترماحول اوربہترانویسٹمنٹ کابندوبست کیلئے کام کررہے ہیں ۔میں آپ کاشکریہ اداکرتاہوں ان تمام کاموں پراورآپ کوداددیتاہوں۔

اونٹاریوسے صوبائی ممبرپارلیمنٹ ایسوسی ایٹ وزیر برائےسمال بزنس مسی ساگاکی مشہور کاروباری شخصیت نینا تانگری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کادن ہم یہاں اپنے بہترین دوست دیپک آنندکے ساتھ جمع ہیں اورمیں یہاں آپ کوبتاناچاہتی ہوں کہ میں اوردیپک آنندسمال بزنس کی ایک چھوٹی سی ٹیم کیساتھ آپ کے درمیان موجودہیں۔دیپک آپ سب کیلئے سمال بزنس میں بہت سے اہم اقدامات کرتے رہتے ہیں میں ایک بارپھردیپک کاشکریہ اداکرناچاہونگی کہ جنہوں نے یہاں ہم سب کوایک ساتھ جمع کیا۔

مولٹن سے ممبرصوبائی پارلیمنٹ دیپک آنندنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں سنویہ ہے وہ پریمیئرآف انٹاریو ڈگ فورڈجنہوں نے مجھ سے وعدہ کیامیں نے ان سے کہاکہ ہرہائی سکول میں کھیلوں کی سہولیات میسرہیں ،مولٹن میں دوہائی سکول ہیں اوردونوں میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،میں نے نشاندہی کی کہ ہمارے ایک میں ہے اوردوسرے میں نہیں توانہوں نے وعدہ پوراکرتے ہوئے دوسرے سکول میں بھی نشاندہی کی گئی کمی پوری کردی ۔مجھے فخرہے کہ پریمیئرآف انٹاریو ڈگ فورڈنے اپناوعدہ پوراکرکے دکھایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں