مانچسٹر ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقع کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقع کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل .ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے نوجوان پولیس پر حملہ آور ہوئے .لیڈی پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زمین پر گرایا گیا.جس کے بعدپولیس حرکت میں آئی.واضح رہے جمعرات کے روز مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی فیملی کے 2 نوجوانوں پر پولیس کی جانب سے تشدد کا واقع پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسکے بعد گریٹر مانچسٹر کی پولیس حرکت میں آئی اور تحقیات کا آغاز کیا.گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق پولیس اہلکار متعلقہ شخص کی گرفتاری کیلئے ایئرپورٹ پہنچے جہاں اس نے پولیس پر حملہ کر دیا پولیس اہلکاروں کو ٹانگے اور مکے مارے .تشدد کے دوران 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی جسکے بعدحالات پر قابو پانے کیلئے آرمڈ فورس کو بلایا گیا جس نے حالات کو کنٹرول کیا اور اس دوران ایک پولیس اہلکار کی جانب سے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں متعلقہ شخص زخمی ہوا.

اپنا تبصرہ لکھیں