ماہ رجب میں ایک کروڑ 48 لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی) سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ماہ رجب کے دوران مسجد الحرام میں اندرون و بیرون ملک سے ایک کروڑ 48 لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

اعداد و شمار کے مطابق عمرہ کیلئےآنے والے تقریباً 20 لاکھ زائرین مختلف ممالک سے آئے تھے۔ وزارت کے مطابق دونوں اداروں کے مستند اعداد و شمار سے عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو سعودی حکومت کی فراہم کردہ سہولتوں اور خدمات پر زائرین کے اعتماد کا عکاس ہے۔