متحدہ عرب امارات: پاکستانیوں کیلئےوارننگ: سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کروڑوں روپے کے جرمانے

دبئی(بیورورپورٹ)متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام افراد، خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اماراتی حکومت نے میڈیا ریگولیشن سے متعلق ایک نیا سخت قانون نافذ کر دیا ہے، جس کی خلاف ورزی کی صورت میں لاکھوں درہم (یعنی کروڑوں پاکستانی روپے) کے بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

یہ نیا قانون 29 مئی 2025 سے نافذالعمل ہو چکا ہے اور اس کا اطلاق متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے تمام افراد، میڈیا اداروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہوگا۔

قانون میں شامل 20 اقسام کی سنگین خلاف ورزیاں اور ان پر عائد جرمانے درج ذیل ہیں.

مذہبی عقائد یا ذاتِ الٰہی کی توہین:جرمانہ: 1 لاکھ سے 10 لاکھ درہم
اماراتی قیادت، قومی علامات یا اداروں کی توہین:جرمانہ: 50 ہزار سے 5 لاکھ درہم
بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچانے والا مواد شائع کرنا:جرمانہ: 30 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار درہم
فرقہ واریت، دہشت گردی یا تشدد کی ترغیب دینا:جرمانہ: 1 لاکھ سے 5 لاکھ درہم
بچوں کے حقوق یا رازداری کی خلاف ورزی:جرمانہ: 5 ہزار سے 1 لاکھ درہم
غیر اخلاقی، جھوٹی یا گمراہ کن معلومات پھیلانا:جرمانہ: 10 ہزار سے 1 لاکھ درہم
قومی شناخت کو مسخ کرنا یا عمر کی درجہ بندی کی خلاف ورزی:جرمانہ: 5 ہزار سے 1 لاکھ درہم

پاکستانی کمیونٹی کے افراد کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں، کسی بھی حساس، مذہبی یا قومی موضوع پر غیر ذمہ دارانہ اظہارِ رائے سے گریز کریں، اور اماراتی قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو قانونی پیچیدگیوں سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں